This Had To Happen – یہ تو ہونا ہی تھا

خود کو اسلاف سے الگ محسوس نہ کریں، ان کی راہ پر چلیں؛ جس بھی میدان میں جائیں رب کی توحید کا علم بلند کرکے آئیں؛ قومِ مسلم کو آپکی بڑی ضرورت ہے، کہ آج کے زمانے میں ہم ہر علم میں طبع آزمائی نہیں کر سکتے؛ اپنا اپنا فیلڈ لیکر ملتِ اسلامیہ کی طرف سے فرضِ کفایہ کی ادائیگی کرلیجیے، اور بنیادی جو فرضِ عین ہے، اس سے ہرگز نہ بھاگیے، کہ وہی آپ کا راستہ ہے، منزلِ مقصود کی راہنمائی اسی سے ہوتی ہے۔